سالانہ امرناتھ یاترا2023کے انتظامات پر مرکزی وزیرداخلہ کی نظر

0
0

امرناتھ یاترا اٹوٹ روایت اور سناتن ثقافت کے عقائد کی علامت:امیت شاہ
لازوال ڈ یسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو امرناتھ یاترا یاتریوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انتظامیہ نے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ انتظامات کئے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ’’شری امرناتھ جی کی یاترا اٹوٹ روایت اور سناتن ثقافت کے عقائد کی علامت ہے۔ یہ یاترا آج سے شروع ہو رہی ہے‘‘۔انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے بابا برفانی کے درشن پر جانے والے تمام عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن انتظامات کئے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یاتریوں کے تئیں نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’ آپ کا خوشگوار سفر ہماری ترجیح ہے۔ تمام عقیدت مندوں کو ان کے سفر پر نیک خواہشات۔ جئے بابا برفانی‘‘۔قابل ذکر ہے مرکزی وزیر داخلہ نے سالانہ یاترا 2023کے تمام انتظامات کی خودنگرانی کی۔گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے دورہ جموں وکشمیر کے دوران سری نگرمیں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں امرناتھ یاترا2023 کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیکورٹی انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات وخدمات کا جائزہ لیا اور اس کے لئے ضروری کارروائی کی ہدایات دیں ۔امت شاہ کی ہدایت کے بعد مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے بھی حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔بتایاجاتاہے کہ امرناتھ یاترا2023 کیلئے اب تک تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سال ڈرون اور کتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے علاوہ کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے فضائی سروے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا