چھپرہ، 26 جولائی (یو این آئی) بہار میں سارن ضلع کے گورا تھانہ علاقے میں جہیز کی مانگ کی وجہ سے ایک لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گورا دھول گاؤں کے رہنے والے راہل کمار کی شادی گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں ڈوری گنج تھانہ علاقہ کے سنگھی گاؤں کے رہنے والے اندردیو رائے کی بیٹی کاجل کماری (22) سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سسرال والوں نے جہیز کے طور پر گاڑی، ایک لاکھ روپے نقد اور طلائی زیورات کا مطالبہ کیا لیکن پورا نہ ہونے پر سسرال والوں نے کاجل کماری کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی متوفیہ کے گھر والوں کو واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔