سادھوی پرگیا سنگھ عدالت میں حاضر ہوئی

0
0

کورٹ کی پھٹکار

یواین آئی

ممبئی مالیگاو¿ں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر آج بالآخیر ممبئی کی خصوصی این آئی عدالت میں حاضر ہوئی ، گزشتہ کئی سماعتوں سے سادھوی عدالت سے غیر حاضر تھی اور اس کے وکلاءنے بیماری کا بہانا بنایا تھا لیکن ٹی وی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ پروگراموں میں مشغول تھی۔ خصوصی این آئی اے جج ونود پڈالکر نے گزشتہ ہفتہ سادھوی کی عدالت سے غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور اسے حکم دیا تھا کہ ملزمہ کو عدالت میں ہفتہ میں ایک دن حاضر ہونا پڑےگا جس کے بعد آج ملزمہ ممبئی پہنچی اور عدالت میں پیش ہوئی۔آج جیسے ہی سادھوی عدالت میں سخت سیکوریٹی میں پیش ہوئی ، خصوصی جج نے اسے کہا کہ اسے عدالت میں ہفتہ میں کم از کم ایک دن حاضر ہونا پڑے گا کیونکہ اہم گواہوں کی گواہی شروع ہوچکی۔سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے عدالت کو یعنی دہانی کرائی کہ اس کی کوشش رہے گی کہ وہ عدالت کے احکام کی تعمیل کرے لیکن خراب صحت کی وجہ سے بھوپال سے ممبئی کا سفر کرنا اس کے لئیے دشوار گزار ہے لہٰزا عدالت کو اس جانب بھی سوچنا چاہیے۔اسی درمیان عدالت نے جب سادھوی پرگیا سنگھ سے دریافت کیا کہ آیا اسے پتہ ہے اس معاملے میں ابتک کتنے سرکاری گواہوں کی گواہی مکمل ہوچکی ہے تو سادھوی نے جواب میں کہا کہ اسے کچھ پتہ نہیں ہے نیز انہیں بم دھماکہ کے تعلق سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔آج عدالت میں سرکاری وکیل اویناس رسال نے تحصیلدار سرکاری گواہ سے بم دھماکوں کے متعلق سوالات کئیے جس نے عدالت کو تفصیل سے بتایا۔ سرکاری گواہ سے بھگوا ملزمین کا دفاع کرنے والے وکلاءجے پی مشرا، پرشانت مگو و دیگر نے جرح کی ، دوران کارروائی عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعتہ علماءمہاراشٹر (ارشد مدنی )کے وکلاءشریف شیخ ،شروتی ویدیا ، عادل شیخ و دیگر موجود تھے۔ آج دو گواہوں کو گواہی کے لئیے طلب کیا گیا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے گواہی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس کے بعد عدالت نے اپنی کاروائی پیر تک ملتوی کردی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا