سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں: ٹرمپ

0
0

واشنگٹن، 24 اگست (یواین آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار کملا ہیرس پر نئے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں، ایران کے پاس اس وقت حزب اللہ کو بھیجنے کے لیے مالی رقوم نہیں تھیں۔ ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ بائیڈن کے صدر بننے کے بعد ان کی انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔
سابق صدر کا نیا بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ایک اشتہاری فلم بھی منسلک کی گئی ہے جس میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور حملے کے بعد چھڑ جانے والی جنگ کی ہول ناکیاں یاد دلائی گئی ہیں۔ لوگوں کو باور کرایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں بے قصور لوگ ہلاک اور اغوا ہوئے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
شکاگو میں ڈٰیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن ختم ہونے کے بعد ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے کملا ہیرس پر تنقید میں شدت آ گئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیموکریٹک خاتون امیدوار نے کنونشن میں اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کو شکست دیں گی اور ملک کو پیچھے نہیں جانے دیں گی۔
ایک قابل ذکر پیش رفت میں صدارتی انتخابات کے آزاد امیدوار روبرٹ کینیڈی نے اپنی انتخابی مہم معطل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مبصرین کے خیال میں یہ ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارت برقرار رکھنے کی کوششوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا