اعجازجان نے منڈی پونچھ میں پانی سپلائی پر کیا تشویش کا اظہار
ظہیر عباس
پونچھیوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و سابق ایم ایل اے پونچھ اعجاز جان پونچھ منڈی کے علاقہ میںپانی سپلائی کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت عامہ سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے اور عوام پانی کیلئے دو چار ہے ۔واضح رہے جان نے ان باتوں کا اظہار یہاں پارٹی کارکنان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اور پی ڈی پی بھاجپا اتحاد کو دھوکہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت زمینی سطح نہیں ہے ۔جان نے مخلوط حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جذبات کا امتحان نہ لیا جائے بالکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے جن میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ۔موصوف نے مزیدپینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹینکر جیسی سہولیات بھی مکمل نہ ہیں اور پانی سپلائی بھی متواطر نہ ہے ۔اس موقع پر سات اپریل کو ہونے والی ریلی کے انتظامات کو بھی ختمی شکل دی گئی جس میں پارٹی لیڈشپ عوام سے تبادلہ خیال کریں گے۔میٹنگ میں عبدالاحد بٹ، ڈاکٹر عباس، عبدالاحد کامریٹ،بشیر احمد میر،اکبر پرے، خلیل احمد شیخ و دیگران نے تبادلہ خیال کیا۔