ساتواں جلسہ ختم بخاری شریف

0
0

جامعہ ضیاءالعلوم پونچھ میں روحانی تقریب کا انعقاد
ناظم علی خان
پونچھریاست کی قدیم اور معروف علمی درسگاہ جامعہ ضیاءالعلوم پونچھ کا ساتواں جلسہ بخاری شریف جامعہ کی عالی شان مسجد میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے علماءکرام اور ذمہ داران مدارس شریک تھے اس موقعہ پر جامعہ کے طلباءنے تقاریر ونعتہائے رسول مقبول پر مشتمل خوبصورت اور دلچسپ پروگرام پیش کیا، امسال دورہ¿ حدیث کے طلباءکو بخاری شریف کی آخری حدیث مبارکہ کا درس دینے کے لئے دارالعلوم سوپور کے شیخ الحدیث مولانا مفتی سید مظفر حسین نقشبندی تشریف لائے تھے، اس بابرکت موقعہ پر ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اپنے درس میں مولانا نے عظمت حدیث ، اہمیت حدیث تاریخ حدیث پر روشنی ڈالی اپنے خصوصی خطاب میں مفتی صاحب نے امام الائمہ فی الحدیث امام البخاری علیہ الرحمہ کے حالات زندگی اور فن حدیث کی عالی شان خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی علمی خدمات کا تفصیلی تذکرہ کیا، مولانا نے کہا کہ صحابہ کرام کی دیانت اور محدثین عظام کی شب روز محنتوں اور مجاہدات کا ثمرہ ہے کہ یہ دین ہم تک محفوظ حالت میں پہنچا حدیث بنوی بھی آپ کا ایک معجزہ ہے جس طرح قرآن پاک محفوظ حالت میں امت کے پاس موجود ہے اسی طرح احادیث کا ذخیرہ بھی امت کے پاس محفوظ ہے، اس موقعہ پر دارالعلوم محمودیہ کے مہتمم مولانا فتح محمد صاحب نے بھی خطاب کیا جس میں مولانا نے توحدی وسنت کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور حق وباطل کے قرآنی معیار کا ذکر کیا عظمت توحید اور شان رسالت پر مفصل بیان کیا درس حدیث سے قبل جامعہ کے نائب مہتمم مولانا سعید احمد حبیب نے جلسہ بخاری کے انعقاد کے حوالہ سے تعارفی بیان کیا اور جامعہ کی تاریخی علمی ودینی خدمات کا تذکرہ کیا اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ایسے دینی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیں پروگرام کی صدارت بانی جامعہ حضرت الحاج مولانا غلام قادر صاحب نے فرمائی پروگرام کا اختتام مفتی صاحب کی دعا پر ہوا اس موقعہ پر تمام عالم اسلام کے لئے بالخصوص پوری انسانیت کے مظلومین کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا