سابق وزیر عبدالحق خان پی ڈی پی میں دوبارہ شامل

0
0

سری نگر، 20 اگست (یو این آئی) سابق وزیر ایڈوکیٹ عبد الحق خان نے منگل کے روز پی ڈی پی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔
ذرائع نے بتایا کہ موصوف لیڈر نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔
محبوبہ مفتی نے میڈیا کو بتایا: ‘وہ (عبد الحق خان) ایک سینئر لیڈر ہیں ہمارے ان کے ساتھ گھریلو تعلقات ہیں ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور میں ان کو دیکھنے آئی تھی’۔
انہوں نے کہا: ‘خان صاحب نے کبھی پارٹی نہیں چھوڑی تھی مگر جموں وکشمیر میں حالات کچھ ایسے ہوئے تھے کہ وہ خاموش رہے تھے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘آج وہ صحت یاب ہوئے ہیں اور پارٹی میں دوبارہ کام کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے’۔
بتادیں کہ عبدالحق خان بی جی پی – پی ڈی پی مخلوط سرکار میں وزیر رہ چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا