سابق وزیر اور عوامی وفود نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

0
0

وفود کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا:سنہا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سابق وزیر سُکھ نندن چودھری کی قیادت میں ایک وفد آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر سُکھ نندن چودھری کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے جونیئر اسسٹنٹوں ، جونیئر سٹے ٹیسٹکل اسسٹنٹوں، سٹینو گرافروں کے وفد نے مختلف محکموں میں تیز رفتار بھرتیوں اور ان کی تقرریوںپر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔پرنسپل سینک سکول نگروٹہ کیپٹن (آئی این ) اے کے ڈیسائی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور سکول کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سکول کے آنے والے پروجیکٹوں سمیت سکول کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔دوسرے وفود جن میں آل اِنڈیا گجر مہاسبھا جموںوکشمیر یوٹی جس کی قیادت صدر چودھری بشیر کوہلی ،جموں چیمبر آف ہاٹ مکس پلانٹ آپریٹرز جس کی قیادت چیئرمین سی پی گپتا اور آل اِنڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی آرگنائزیشن جس کی قیادت آر کے کلسوترا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے اَرکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا