سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاجیل میں سخت علیل

0
0

یواین آئی
ڈھاکہبنگلہ دیش کے اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا جیل میں بیمارہوگئی ہیں، خود سے چلنے کے قابل بھی نہیں رہیں۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے ایک ہندوستانی اخبار کو بتایا کہ جیل میں قید خالدہ ضیا شدید بیمار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خالدہ ضیا جیل میں ملاقات کے لیے آنے والوں سے ملنے کے لیے چل کرجاتی تھی لیکن اب وہ خود سے چل بھی نہیں سکتیں۔فخر الاسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ خالدہ ضیاءکو اپنی مرضی کی ادوایات استعمال کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کا مناسب خیال رکھا جائے ۔تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیاءکو سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، وہ ڈھاکہ کے دو سو سال پرانے جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا