سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ سینئر کانگریس لیڈروں سے ملاقی

0
0

کہاجموں وکشمیر کے لوگوں کا مجھ پر احسان ہے اور میں یہاں سے نہیں جائوں گا
یواین آئی

جموں؍؍سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ نے جمعے کے روز کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ جموں میں ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا مجھ پر احسان ہے اور میں یہاں سے نہیں جائوں گا۔اطلاعات کے مطابق سابق آئی جی ٹریفک بسنت رتھ نے کانگریس کے جموں نشست کے امیدوار رمن بھلہ اور پردیش کانگریس صدر وقار رسول وانی کے ساتھ ملاقات کی اورانہیں چناو کے دوران بھر پور حمایت دینے کا بھروسہ دلایا۔
ملاقات کے بعد نامہ نگاروںسے مختصر بات چیت کے دوران بسنت رتھ نے کہاکہ کانگریس لیڈر کے ساتھ ملاقی ہونے کے لئے آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں جموں وکشمیر کو نہیں چھوڑ رہا کیونکہ یہاں کے لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے۔
منشیات کا خاتمہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بسنت رتھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کو اڑتا پنجاب کے راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بتادیں کہ گزشتہ روز ہی سابق آئی جی ٹریفک نے سوشل میڈیا پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس امیدواروں کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔
کانگریسی رہنماوں سے ملاقات کے بعد افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بسنت رتھ کی کانگریس میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے بعد سینئر آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ کو اٹیچ کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال اگست کے مہینے میں مرکزی وزارت داخلہ نے سال 2000بیچ کے آئی پی ایس آفیسر کو نوکری سے جبری طورپر ریٹائر کیا۔جبری سبکدوشی کے بعد بسنت رتھ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تاہم بھاجپا نے انہیں پارٹی میں جگہ نہیں دی۔بسنت رتھ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اوروہ آئی پی ایس اور آئی اے ایس امیدواروں کو مفت کتابیں اور مفید آرا اور مشورے فراہم کرتے رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا