سابقہ وزیر اور موجودہ ڈی ڈی سی چودھری اعجاز احمد خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

0
0

جے کے اے ایس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کو کی مبارکباد پیش
تعمیراتی کاموں کا لیا گیا جائزہ ،کام میں کوتاہی برتتے والے ملازمین کو لگائی پھٹکار
ایم شفیع رضوی
درماڑی// گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما اور اپنی پارٹی کے سنئیر نائب صدر و سابقہ وزیر موجودہ ڈی ڈی سی چودھری اعجاز احمد خان کی زیر صدارت سب ڈویژن درماڑی کے ڈاک بنگلو میں پنچائتی نمائندگان اور سرکاری محکمہ جات کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا میٹنگ کا مقصد تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینا اور رکے ہوئے کاموں میں تیزی لانا تھا دری اثنا عوامی مسائل کو سنتے ہوئے موقع پر حل کرنے کی کوشش کی گئی دوران میٹنگ مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی طرف سے اپنے کام میں کوتاہی برتتے جانے پر سخت پھٹکار لگائی اور اپنے کام کو تندہی کے ساتھ انجام دینے کی تلقین فرمائی اس دوران ضلع ریاسی کے گجر بکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان چودھری صدام حسین اور چودھری انجم بشیر جنہوں نے JKAS امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہار پہنا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان دور دراز علاقوں سے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا قابل فخر ہے نوجوان نے اپنے امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے دوران گفتگو خان موصوف نے کہا کہ باقی بچوں کو بھی ان نوجوانوں کی طرح محنت کر کے اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین کا اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنا چاہیے اور ملک اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی چیز ممکن نہیں ہے موجودہ دور میں نوجوان نسل جو منشیات کی طرف مائل ہو رہی ہے اپنی جوانی اور زندگیاں برباد کر رہی ہے معاشی طور پر کمزور ہو رہی ہے انہیں ان نوجوانوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور اپنی زندگی اور جوانی کو منشیات کا استعمال کر کے تباہ و برباد کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنا اور اپنے ماں باپ کا نام روشن کرنا چاہیے میٹنگ میں بی ڈی سی چیئرمین چودھری مکناں سب ڈویڑن مجسٹریٹ درماڑی طارق عزیز، بلاک ڈویلپمنٹ افیسر شہباز چودھری کے علاوہ محکمہ صحت ، پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای، سوشل ویلفیئر، مال ، پشو پالن ، بجلی وغیرہ دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا