سابقہ ایم ایل سی پردیپ شرما کی قیادت میں بی جے پی دفتر مینڈھر میں اجلاس

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سابقہ ایم ایل سی پردیپ شرما کی قیادت میں بی جے پی آفیس مینڈھر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر بی جے پی لیڈر و ڈی ڈی سی ہڈکواٹر مینڈھر انجینئرواجد بشیر خان ٹیکو ،بی جے پی چاروں منڈلوں کے پردان جن میں سنجو کمار،یونس ڈار ،فاروق ماگریں،ضلع سیکٹری آصف آزاد خان۔و دیگرلیڈران زلفقار پٹھان،حاجی الیاس خان،ستیش کمار شرما،سندیپ گپتا، سومو یونین صدر حبیب اللہ خان،نائب صدر ذاکر حسین ،جرنل سیکٹری شہزاد جٹ اور خطہ کی بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔اس دوران انجینئرواجد بشیر خان ٹیکو کو ہار پہنا کر ولہانہ استقبال کیا گیا اس موقعہ پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انجینئرواجد بشیر خان ٹیکونے کہا کہ ہم سب کو ایک جٹ ہو کر مینڈھر میں بی جے پی پارٹی کو مظبوط کرنا ہے تاکہ انے والے الیکشن میں مینڈھر کی سیٹ بی جے پی کی جولی ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو یوٹی جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی سوچ رکھتی ہے جو کام سابقہ سرکاروں گزشتہ ستر سالوں سے نہیں ہوئے تھے وہ بی جے پی سرکار کے اندر آج ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب آپ دکھ رہیں غریب لوگوں کو زمینی سطع پر انکا بنیادی حق مل رہا ہے اس دوران خطہ پیر پنجال کی تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر ذات پات کے بی جے پی سرکار میں شامل ہو کر اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کریں۔تاکہ یہاں کی عوام کو بروقت تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہوں۔اس موقعہ پر پردیپ شرمانے نے کہا کہ ڈی ڈی سی ہڈکواٹر مینڈھر انجینئرواجد بشیر خان ٹیکو نے سب ڈویژن کے چاروں اطراف کے بڑی تعداد میں معزین لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر جموں میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ان کی وجہ سے خطہ پیر پنجال کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن مینڈھر میں بی جے پی کافی مظبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار کی تعمیر و ترقی کو دکھ کر یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف ضلع سے جوک در جوک لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے خطہ پیر پنجال میں بی جے پی سرکار کو مضبوط کرنے اپنا قلیدی رول ادا کریں تاکہ اس پسماندہ خطہ میں تعمیر و ترقی کی رہ ہموار ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا