سابقہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ// سابقہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغرعلی ملک کے اعزاز میں آج پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ہار ڈال کر الوداع کیا گیا۔اس موقعہ پر نئے تعینات شدہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض احمد کے علاوہ ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر اور دیگر پولیس عملہ بھی موجود تھا۔اس موقعہ پر مقررین نے اصغر علی ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال وقت انہوں نے نہایت ہی اچھے اور خوش اسلوب طریقے سے گزارا اور ہر چھوٹے اور بڑے اشخاص کے ساتھ مل جل کر شانہ بشانہ چلتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصغر علی ملک نہایت اچھے آفیسر ہیں اور انہوں نے ہر مقام پر اپنے رفقاءکا خاص خیال رکھا ہے۔واضح رہے کہ اصغر علی ملک کے اعزاز میں گذشتہ روز بھی سرنکوٹ میں بیوپار منڈل کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا تھا اور کافی تعداد میں موجود لوگوں نے ان کو ہار ڈال الوداع کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ سرنکوٹ میں تعینات ہوئے تب سے سرنکوٹ کے حالات کو کافی حد تک انہوں نے بدلا اور خاص کر منشیات پر جس طرح سے انہوں نے لگام کسی وہ قابل ستائش ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا