سائیں عبدالرشید کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کانائب صدرمقرر کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایک اہم پیش رفت میں، ڈی ڈی سی ممبر اور راجوری ضلع سے کانگریس کے سینئر لیڈر کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس ضمن میں چند سرپنچوں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اعلان علاقے میں پارٹی کی موجودگی کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم کے طور پر کیا گیا ہے۔اس موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں سائیں عبدالرشید نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں یہ نئی ذمہ داری سونپی گئی۔انہوں نے خاص طور پر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، ملک ارجن کھڑگے اور جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی کو ان کی صلاحیتوں اور پارٹی کے نظریات سے وابستگی پر یقین رکھنے کے لیے شکریہ اداکیا۔انہوں نے پارٹی کے کیڈرز کو مضبوط کرنے اوروسیع پیمانے پر عوامی رسائی کے پروگرام منعقد کرنے کی اپنی کوششوں کا عہد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا