زیڈ ای او کوٹرنکہ نے راجنگر بدھل میں عوامی اجلاس سے خطاب

0
0

کہا بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا میر مشن،تعلیمی نظام میں کوئی مشکل درپیش ہو تو مجھے بتائیں
نظارت حسین اآزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں محکمہ تعلیم کی طرف سے راجنگر بدھل میں زیڈ ای او کوٹرنکہ چوہدری صلاح محمد نے کیا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے بھی اس موقع پر شرکت کی اس اجلاس کا اصل مقصد یہ تھاا کہ PTA،SMC، VECسے کمیٹی سے براہ راست رابطہ کیا جائے اور تعلیم کے سلسلے میں جو رکاوٹیں درپیش اآرہی ہیں ان کے بارے میں جانکاری لی جائے اور ان مسائل کا بہتر حل نکالا جائے۔ اس موقع پر وہاں کے لوگوں نئے مڈ ڈے میل سے لے اساتذاہ کی کمی ، اسکول کی عمارت و دیگر ضروریات کے بارے میں زیڈ ای او کو ٹرنکہ کو بتایا۔ اس ضمن میں چوہدری صلاح محمد نے نمائندے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لوگوں کے جو ضروری مسائل تھے ان کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ پہل کوٹرنکہ زون سے کی ہے کہ لوگوں کے گھروں میں جا کر لوگوں کو تعلیم سے روشناس کرویا جائے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے لوگوں کو جانکاری دی جائے زیڈ ای او نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر کسی اسکول میں مڈڈے میل یا اساتذہ کی کمی یا کوئی مشکلات اآتی ہےں تو مجھے فون پر ہی بتا دیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا