برائیڈل شوٹ میں پورے جموں و کشمیر سے خواہشمند ماڈلز نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ زیڈ این ایس این آئی ایس ٹی اکیڈمی نے اپنے الوداعہونے والے طالب علم کے لیے برائیڈل شوٹ 2024 (باب دوم ) کا اہتمام کیا جنہوں نے ہیئر اسٹائلنگ اور میک اپ کے اپنے کورسز پاس کیے ہیں۔ واضح رہے برائیڈل شوٹ اینڈ سرٹیفیکیشن ڈے گارڈن اسٹیٹ تریکوٹہ نگر جموں میں منعقد ہوا جس میں 30 سے زائد طلباء نے برائیڈل میک اپ کے مختلف روپ بنائے جو وہ اکیڈمی سے سیکھتے ہیں۔ اس شوٹ میں پورے جموں و کشمیر سے خواہشمند ماڈلز نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد طلباء کو پلیٹ فارم دینا ہے تاکہ وہ اپنی فنکاری کی مہارت کو پیش کر سکیں۔ وہیںتقریب میں ایک طالبہ نے بتایا کہ وہ بھدرواہ سے ہے اس نے میک اپ اور ہیئر اسٹائل کا اپنا تین ماہ کا کورس مکمل کیا آج اس نے اپنا پہلا برائیڈل میک اپ لْک بنایا اور وہ بہت پراعتماد اور ہنر مند ہے۔ اس نے اس ایونٹ کے بعد مزید کہا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہیں اور بھدرواہ میں اپنا سیلون شروع کرنے جا رہی ہیں۔
اس موقع پر اکیڈمی کے مرکز کے سربراہ نے زور دیا کہ ہم کام کے معیار پر یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے طلباء کو ان کی صلاحیتوں کی پرورش کے لیے بہترین پلیٹ فارم ملے۔ انہوں نے کہاکہتمام طلباء دلکش میک اپ کی شکل بناتے ہیں اور لباس اور زیورات کا کامل امتزاج استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ 40 سے زیادہ طلباء خود مختار ہونے جا رہے ہیں۔