زیرِ تعمیر کنتواڑا سڑک پر پسی گرنے سے ایک شخص کی موت

0
0

کشتواڑ پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کر کے نعش کو کیا لواحقین کے سپرد
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍حالیہ برف باری و بارشوں کے بعد ضلع کشتواڑ کی کئی رابطہ سڑکوں خصوصاً زیرِ تعمیر پاور پروجیکٹس و سڑکوں پر پسیاں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زیرِ تعمیر اوہلی کنتواڑا سڑک رابطے پر بھی پسی گر آئی جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اوہلی کنتواڑا سڑک رابطے پر کام کے دوران پسی گر آئی اور کام کر رہے مزدوروں میں ایک مزدور پسی کی زد میں آ گیا۔ موقع پر موجود دیگر مزدوروں نے بچاؤ کارواء شروع کیا جائے۔ اس دوران کشتواڑ ہیڈکوارٹر سے ریڈ کراس سوسائٹی کے کارکن، ایس ڈی آر ایف و پولیس بھی موقع کی طرف نکلے تاکہ کہ پسی میں پھنسے شخص کو بازیاب کیا جا سکے۔ بھاری پسی کو ہٹانے کے لیے مشینوں کا بھی استعمال کیا گیا اور بچاؤ کاروائی ٹیم کی کاؤشوں سے پسی کی زد میں آئے شخص کو مردہ حالت میں بازیاب کیا گیا۔ اس شخص کی پہچان گنیش داس ولد لال چند ساکنہ ٹاگود کشتواڑ کے طور پر ہوئی۔ بازیاب کرنے کے بعد نعش کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا تاکہ قانونی لوازمات کو مکمل کیا جا سکے۔ اس دوران مقامی سرپنچ و لواحقین نے انتظامیہ سے معاوضہ کی مانگ کی اور معاملہ درج کرنے کی بھی مانگ کی۔ موقع پر موجود اسٹیشن ہاوس آفیسر پولیس تھانہ کشتواڑ عابد بخاری نے لواحقین و سرپنچ کو پولیس کی طرف سے پورے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی طرف سے قانونی لوازمات کو شروع کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپر کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا