2385 طلباءنے حصہ لیا ،کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا
لازوال ڈیسک
پونچھیوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ کھیل مقابلوں کا اختتام یہاں سرنکوٹ کے زون میں ہوا جہاں مختلف اسکولوں کے طلباءنے کھیل مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔واضح رہے یہ کھیل مقابلے ہائی اسکول سنئی میں منعقد ہوئے ۔اس دوران زونل اسپورٹس آفیسر سردار کلونت سنگھ کی مجموعی نگرانی میں متعلقہ شعبے کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ۔ اس میگا ایونٹ میں مختلف سکولوں کے پی ای ایل،پی ای ٹی، پی ای ایم،آرر ای کے اور این وائی سی سمیت تمام فیلڈ سٹاف ممبران نے پوری تیاری اور لگن کے ساتھ شرکت کی اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 2385 طلباءنے حصہ لیا جن میں مختلف کیٹیگریز کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔
دریں اثناءلڑکیوں کے انڈر 17 والی بال کے مقابلے میں فائنل میچ جی ایچ ایس ایس سرنکوٹ بمقابلہ ایچ ایس سنائی کے درمیان کھیلا گیا جو جی ایچ ایس ایس سرنکوٹ نے جیت لیا۔ وہیںلڑکیوں کے انڈر 17 کے کبڈی ایونٹ میں فائنل میچہائر اسکنڈری سہڑی خواجہ اور ہائی اسکول سنئی کے درمیان کھیلا گیا جو ہائر اسکنڈری اسکول سہڑی خواجہ نے جیت لیا۔ اس دوران بیڈمنٹن مقابلوں میں مجموعی طور پر جی ایچ ایس ایس سرنکوٹ سے دو لڑکیوں کو ان کی بہترین کارکردگی پر منتخب کیا گیا۔دریں اثناءہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول سنئی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وہیں زیڈ ای پی او سرنکوٹ کے تمام میچز کے اختتام پر تمام فیلڈ سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔