زونوٹک بیماریاں حکومت کے لیے سنگین تشویش کا باعث

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍زونوٹک بیماریاں حکومت کے لیے ایک بڑی پریشانی کا باعث ہیں جو انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود سکریٹری سدھانش پنت نے منگل کو یہاں’ہیومن وائلڈ لائف – اینہانسڈ زونوٹک ڈیزیز سرویلنس’ اور ‘سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے قومی ایکشن پلان’ کے موضوع پر قومی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں لوگوں کو متاثر کرنے والی نئی ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں میں سے 75 فیصد زونوٹک ہیں۔مسٹر پنت نے کہا کہ بیماریوں کی تشخیص انسان اور حیوان دونوں کے نقطہ نظر سے کرنا ضروری ہے کیونکہ زیادہ تر ابھرتی ہوئی متعدی بیماریاں انسانوں اور جانوروں کے باہمی تعامل میں تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زونوٹک بیماریوں کی شناخت کے لیے محدود علم اور مہارت کے ساتھ ساتھ تمام سطحوں پر محدود تشخیصی سہولیات زونوٹک بیماریوں سے ہونے والی متعدی بیماریوں کو نظر انداز کرنے کا باعث بنی ہیں۔مسٹر پنت نے کہا کہ زونوٹک بیماری کے اسباب اور طریقہ کار کی بہتر سمجھ مستقبل میں بیماری کو پھیلنے سے روکنے کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔کووڈ-19 وبائی امراض کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان اور جانور دونوں کے نقطہ نظر سے بیماریوں کی تشخیص کرنا ضروری ہے۔ .مسٹر پنت نے کہا کہ زونوٹک بیماریوں کے سامنے آنے کے علاوہ اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (AMR) بھی عالمی سطح پر ایک اہم خطرہ بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ بیکٹیریا کا تیزی سے پھیلاؤ اور نئے اور زیادہ طاقتور جراثیم کش دواوں جیسے کارباپینیم سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کے لیے نئی اینٹی بائیوٹک ادویات کی کمی انسانی صحت کے لیے تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ناقص حفظان صحت، جراثیم کش ادویات کی دستیابی، ماحولیاتی آلودگی اور کھیتوں میں جانوروں کی افزائش جیسے اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کی وجہ سے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریاں بھی ایک اہم خطرہ ہیں۔مسٹر پنت نے کہا کہ سانپ کے کاٹنے کا زہر جان لیوا ہے اور یہ صحت عامہ کی تشویش کا معاملہ ہے کیونکہ ملک میں اس بیماری کا بہت زیادہ بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر سانپ کے کاٹنے کے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک بہتر فریم ورک کا ہونا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا