کہاجن اسکولوں میں کچھ خامیاں ہیں ان کو فورًا دور کیا جائے گا
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ کے زونل ایجوکیشن آفیسر چوھدری صلاح محمد نے زون کے دورداز علاقہ ترگائیں کے اسکولوں کا دورہ کیا جہاں ایک تعمیری بیداری کیپ منعقد کیا جس میں زیڈ ای پی او سخی محمد چوہدری، اسکولوں کے اساتذہ کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر تعلیم کے متعلق لوگوں کے کچھ مسائل موقعہ پر ہی حل کئے اور لوگوں سے زونل ایجوکیشن آفیسر چوھدری صلاح محمد نے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتی ہے تعلیم ہی سے انسان کی پہچان ہوتی ہے انہوں نے کہا والدین محکمہ تعلیم کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے جب ہی محکمہ تعلیم میں سدھار ہوگی انہوں نے کہا اگر کسی اسکول میں کسی وجہ سے اساتذہ کی حاضری کم ہوتی ہے تو والدین فورًا زونل ایجوکیشن کے دفتر میں شکایت درج کریں اور والدین خود اپنی کوشش کرکے بچوں کو اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے داخل کروائیں چوھدری صلاح محمد نے کہا کہ اکثر دورداز علاقہ کے لوگ گھریلوں کاموں کی لالچ میں آکر اپنے بچوں کو تعلیم سے دور رکھتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ پڑھائی کرکے بھی کون سی سرکاری ملازمت مل جائے گی انہوں نے کہا تعلیم حاصل کرنے کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے سرکاری ملازمت حاصل ہوگی بلکہ آج کے دور ایک مزدور کا بھی تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے اور آنے والا وقت تو اور بھی زیادہ مشکل ہوگا اس تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں زونل ایجوکیشن آفیسر نے لوگوں سے یہ بھی کہا جن اسکولوں میں کچھ خامیاں ہیں ان کو فورًا دور کیا جائے گا اور محکمہ کی طرف سے یہ پوری کوشش کی جائے گی کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کو کہیں کوئی پریشانی نہ ہو اور جہاں اسکول کی عمارت مکمل نہیں ہے اور بچوں کو بیٹھنے میں پریشانیوں کا سامنا ہے تووہ بھی محکمہ تعلیم دن رات محنت کر کے جلد ہی مکمل کرکے ان پریشانیوں کا ازالہ کرےے گا۔