طلباءاور کمیونٹی میں صفائی اور حفظان صحت کے کلچر کو فروغ دیا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھ صفائی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیے زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی نے ملک گیر سوچھتا پکھواڑہ اقدام کے تحت لائن آف کنٹرول کے قریب گلی میدان میں ایک اہم صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب، یکم اگست سے 15 اگست تک سوچھتا پکھواڑا کے دوران منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی ایک کڑی ہے جو ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن اور پونچھ کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منعقد کی گئی۔زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی سوچھتا پکھواڑا کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد میں سب سے آگے رہا ہے، جس کا مقصد طلباءاور کمیونٹی میں صفائی اور حفظان صحت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ آج کے پروگرام میں ایل او سی کے قریب ایک اسٹریٹجک مقام ساوجیاں کے گلی میدان علاقے میں ایک بیداری سوچھتا ریلی شامل تھی۔
مڈل سکول دھنہ اور پرائمری سکول گڑنگ دوبہ کے طلباءنے صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریلی مڈل سکول دھنہ سے شروع ہوئی اور گلی بس اسٹینڈ تک پہنچی، جس نے اہم علاقوں کا احاطہ کیا اور صفائی و حفظان صحت کا پیغام دیا۔صفائی مہم گلی بس سٹینڈ، پلے فیلڈ گلی اور ملحقہ علاقوں پر مرکوز تھی۔ طلباءاور عملے نے ان مقامات کو صاف کرنے کے لیے تندہی سے مل کر کام کیا۔ اس اجتماعی کوشش نے نہ صرف ان علاقوں کی صفائی کو بڑھایا بلکہ طلباءکے لیے ذاتی اور ماحولیاتی حفظان صحت کی اہمیت پر ایک عملی سبق کا کام بھی کیا۔