زنسکار میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے انعقاد کے لیے تیاریوں جا ئزہ لیا گیازنسکار میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے انعقاد کے لیے تیاریوں جا ئزہ لیا گیا

0
0

پی آر آئی نمائندگان کے علاوہ مختلف محکموں کے سب ڈویژنل سطح کے افسران نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے انعقاد کے لیے آج ٹورسٹ ڈے بنگلہ پدم میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں سب ڈویژن کی مختلف پنچایتوں کے بی ڈی سی کے سرپنچوں اور لمبرداروں کے علاوہ مختلف محکموں کے سب ڈویژنل سطح کے افسران نے شرکت کی۔وہیںایس ڈی ایم زنسکار نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد مرکزی اسپانسر شدہ مختلف اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے اور تمام افسران کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت ہند کے تمام فلیگ شپ پروگراموں کو سیر کریں۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم زنسکار نے مزیدبتایا کہ 15 نومبر کو ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر کرگل کی جانب سے ٹورسٹ ڈے بنگلہ پدم میں پی ایم وشوکرما اسکیم پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور تمام عوامی نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا