زمین واپسی آرڈر پر نظرثانی کی جائے :طارق بٹ

0
0

پورے جموں و کشمیر کے اندر ایک دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے اور لوگ ڈر ے ہوئے ہیں
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی کے سکریٹری اور نیشنل ہومن رائٹس ڈویلپمنٹ کو نسل کے چیئر مین طارق بٹ نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکار کی طرف سے سٹیٹ گاس چرائی و روشنی کی زمینوں کو خالی کرنے کا جو آرڈر محکمہ مال کی طرف سے کیا گیا ہے اس آرڈر سے پورے جموں و کشمیر کے اندر ایک دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے اور لوگ ڈر ے ہوئے ہیں کیونکہ ان زمینوں پر لوگوں نے اپنے رہائشی و مال مویشیوں کے لئے مکان تمیر کئے ہوئے ہیں اور لوگوں نے ان زمینوں پر کاشت کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کا ذریعہ بنایا ہو اہے اور لوگ چالیس چالیس پچاس سال سے ان زمینوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جن لوگوں کے پاس کوئی کاروبار یا نوکری نہیں ہیں ان لوگوں کا سارا دارمدار ان زمینوں پر ہے اگر انان لوگوں سے زمین خالی کروائی گئیں تو پورا جموں کشمیر بھوکمری کا شکار ہو جائے گا اور فصل کی پیداوار بھی کم ہوجائے گی ۔اسلئے سرکار کو چاہئے یہ تخلیقی فرمان واپس لیا جائے تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں ۔طارق بٹ نے کہا کہ سرکار کا کام ہوتا ہے لوگوں کو بسانہ آباد کرنا اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا مگر باوجود اس سرکار کا ہر روز کوئی نہ کوئی عوام کش آڈر جاری ہوتا ہے ۔جموں و کشمیر پہلے ہی دہشت گردی اور بے روزگاری کا شکار ہے ۔اوپر سے سرکار کی طرف سے دہشت گردانی آرڈر جاری کئے جارہے ہیں یہ کاروائی نہ تو عوام کی بھلائی میں ہے اور نہ ہی ملک کی سلامتی کے حق میں ہے ۔اگر سرکار کو آڈر کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو ڈیلی ویجروں رہبر تعلیم رہبر کھیل رہبر جنگلات ہوم گارڈ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی ، بے روزگاروں کو روزگار دینے ، کچے ملازموں کو پکا کرنے کے آڈر جاری کئے جائیں مگر سرکار ہے کہ لوگوں کے مسئلہ حل کرنے کے بجائے مسائل کو بڑھارہی ہے یہ قابل قبول نہیں یہ قابل مذمت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا