زراڑی میں پولیس چوکی قائم کرنے پر عوام میں خوشی مقامی لوگوں نے ایس ایس پی کشتواڑ کا کیا شکریہ

0
0

عمران شاہ
کشتواڑ// ایس ایس پی کشتواڑ کی اچھی کارکردگی پر کشتواڑ کے انجول ، پوتی ناگ، زراڑی ، کنتواڑا کے لوگوں نے ایس ایس پی کشتواڑ جناب ابرار احمد چودھری کا شکریا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے علاقہ میں پولیس پوسٹ دی۔ انجول کے سماجی کارکن ارجن شرما نے نمائندہ کو مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کشتواڑ کو علاقہ کے طرف سے شکریا کرتے ہیں کہ ہماری بہت پ±رانی مانگ کو انہوں نے پورا کیا۔ مزید کہا کہ انجول اور پوتی ناگ کنتواڑا اولی سے دن دہاڑے سلیپر یعنی کی نگ اور دیگر دو نمبر کا کاروبار زراڑی پ±ل سے کشتواڑ میں کیا جاتا تھا پر اب ہمیں ا±مید ہے کہ پولیس پوسٹ زراڑی میں جو جوان تعینات کئے ہیں وہ ضرور دو نمبری پر روک تھام کریں گے۔ علاقہ کے تمام لوگوں نے پولیس پوسٹ کھولنے پر کافی خوش دیکھنے کو ملے اور آخر میں ایس ایس پی کشتواڑ کا شکریا کیا کہ انہوں نے ہمارے پچھڑے علاقہ کی طرف توجہ دی۔ انجول کے لوگوں نے ایس ایس پی کشتواڑ سے مانگ کی ہے کہ نجول شاردھا مندر میں بھی ایک پولیس پوسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ جس سے انجول میں بھی دو نمبری کا کام پوری طرح سے ختم ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا