زائد از ساڑھے 6 ہزار یاتریوں کا ساتواں قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

0
0

شری امرناتھ جی غار میں 17202 یاتریوں نے ماتھاٹیکا، تعداد 84,768 تک پہنچ گئی
لازوال ڈیسک

سرینگر/جموں؍؍جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امرناتھ جی مندر کی یاترا کے لئے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے روانہ ہونے کا سلسلہ انتہائی جوش وخروش سے جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 6 ہزار 5 سو 54 یاتری بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 272 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 2690 یاتری بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے جن میں 1928 مرد، 736 خواتین، 20 بچے اور 6 سادھو شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ننون پہلگام بیس کیمپ کے کئے 3864 یاتری روانہ ہوئے جن میں 3125 مرد، 634 خواتین، 5 بچے، 89 سادھو اور 6 سادھویں شامل تھیں۔انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا میں اب تک 72 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔بتادیں کہ 62 دنوں پر محیط یہ سالانہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔شری امرناتھ جی مقدس غار میں جمعرات کو 17202 یاتریوں کے سجدہ شکر ادا کرنے کے ساتھ، یاترا کے ساتویں دن یاتریوں کی مجموعی تعداد 84768 تک پہنچ گئی۔مقدس غار کی زیارت کرنے والے زائرین میں 12408 مرد، 4095 خواتین، 490 بچے، 192 سادھو اور 17 سادھویاں شامل ہیں۔یاتریوں کی آمد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اسے ملک کی کامیاب ترین یاترا میں سے ایک بنا رہی ہے۔ایچ ایم ٹی میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) سے پوری یاترا کی نگرانی کی جا رہی ہے جسے 2022 سے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ICCC، HMT کو RFID کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ یاترا کو حقیقی وقت کی بنیاد پر دور سے مانیٹر کیا جا سکے۔ تمام محکمے یاتریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہاں سے فیلڈ میں اپنے عملے کی نگرانی کرتے ہیں اور انہیں بھیجتے ہیں۔آئی سی سی سی غیر معمولی حالات جیسے کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے آفات کو کم کرنے میں آپریشنز کے موثر انتظام میں مدد کرتا ہے۔آئی سی سی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آئی سی سی سی کو آر ایف آئی ڈی کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جو کہ خالص ڈیٹا سائنس ہے اور مؤثر کراؤڈ کنٹرول مینجمنٹ، ٹریس ایبلٹی، ٹریفک جام سے بچنے اور انتظام میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان حقیقی وقت کی بنیاد پر ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا کا تجزیہ اور نقلی ماڈل آفات کے تخفیف اور پیشگی اقدامات میں موثر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا