لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارت وکاس پریشد تریکوٹہ نگر نے اتوار کو ماربل مارکیٹ جموں کے منٹ لیف میں دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ’ہریالی تیج فیسٹیول‘ کا انعقاد کیا۔ وہیںتیج پروگرام کا آغاز چراغ روشن کرنے، وندے ماترم کا ورد کرنے اور مہمان خصوصی کے طور پر بی جے پی کی ضلع صدر جموں ساؤتھ ریکھا مہاجن اور امیتا شرما ریجنل سکریٹری بی وی پی کے استقبال کے ساتھ ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام صدر بھارت وکاس پریشد ونیتا کوہلی نے خواتین کلب کے ارکان کے ساتھ کیا تھا۔اس موقع پر ریکھا مہاجن نے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تیج فیسٹیول کی اہمیت کو بیان کیا اور رنگا رنگ تقریب کے انعقاد کے لیے کلب کے اراکین کی کوششوں کو سراہا۔ ریکھا مہاجن نے کہا کہ ہر سال ہریالی تیج پورے ملک میں پوری شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔