ریڈی، چغ، ڈاکٹر جتیندراور رینا نے جموں میں میڈیا وار روم کا افتتاح کیا

0
0

جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی اور بہبود کے لیے بی جے پی کے عزم کو دہرایا

جان محمد

جموں؍؍مواصلات اور رسائی کو بڑھانے کے مقصد سے ایک اہم اقدام میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈران نے آج جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران جموں میں ایک میڈیا وار روم کا افتتاح کیا۔چھنّی کے رٹز ہوٹل میں منعقدہ اس پروگرام میں جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر اور الیکشن انچارج جے اینڈ کے بی جے پی، ترون چغ، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور پرابھری جے اینڈ کے بی جے پی، رویندر رینا صدر جے اینڈ کے بی جے پی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔

https://jkbjp.in/
اس موقع پر ترون چغ نے کہاکہ میڈیا وار روم کا تصور جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران میڈیا کے ذریعے عوام کے ساتھ پارٹی کے تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک مرکز کے طور پر کیا گیا ہے۔اپنے خطاب میں ترون چغ نے آرٹیکل 370 کی بحالی پر ان کے موقف پر سوال اٹھاتے ہوئے نیشنل کانفرنس (این سی) پر بھی شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور میں جموں و کشمیر نے اس کے برعکس امن اور خوشحالی کا دور دیکھا۔ چْغ نے نشاندہی کی کہ این سی کی حکمرانی کے دوران یہ خطہ چیلنجوں میں گھرا ہوا تھا، جب کہ بی جے پی نے مختلف فائدہ مند اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔
چغ نے خبردار کیا کہ نیشنل کانفرنس کا مقصد 1990 کی دہائی کے سیاہ دنوں کو واپس لانا ہے، جو وقت دہشت گردی اور فرقہ واریت کا نشان تھا۔ انہوں نے دراندازی اور دہشت گردانہ حملوں میں نمایاں کمی اور سلامتی کی صورتحال میں مجموعی طور پر بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کے دور میں جموں و کشمیر میں کی گئی بہتری کو واضح کرنے کے لیے اعداد و شمار پیش کیے۔ چغ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی اور بہبود کے لیے بی جے پی کے عزم کو دہرایا، یہ کہتے ہوئے کہ ان کی حفاظت ہمیشہ پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس پر آرٹیکل 370 اور 35(اے) کے بارے میں جھوٹ پھیلانے اور اقتدار میں واپس آنے پر ان دفعات کو بحال کرنے کے بارے میں گمراہ کن وعدے کرنے کا الزام لگایا۔ چغ نے سری نگر سے نیشنل کانفرنس کے پارلیمنٹ رکن کے حالیہ باتوں کا بھی حوالہ دیا، جنہوں نے مشورہ دیا تھا کہ اگر دفعہ 370 کو بحال نہیں کیا گیا تو جموں و کشمیر میں 1990 کی دہائی کی صورتحال واپس آسکتی ہے۔ چغ نے اس موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراتفری اور تشدد کے دور کو واپس لانے کی این سی کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا