کہاعوام ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی اسکیموں کے لیے مودی حکومت کی تعریف کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے پارٹی کے صدر رویندر رینا کی قیادت میں جموں و کشمیر میں بوتھ جن سمواد ابھیان کے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے۔اس سلسلے میں بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے آج ادھم پور علاقے میں اپنے 3 روزہ دورے کا آغاز کیا جہاں انہوں نے آج ہی 4 پروگراموں میں عام لوگوں سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کمبل ڈنگا پنچایت میں پہلے پروگرام، جیب ریہمبل منڈل، دوسرے پروگرام ٹکری منڈل کی ملاڈ پنچایت میں، تیسرے پروگرام کرمچی منڈل کی گنڈالا پنچایت میں اور چوتھے پروگرام ادھم پور کی نرسو پنچایت میں تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرپارٹی کے کئی سینئر رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پررینا نے کہا کہ ان پروگراموں میں بی جے پی کے لیڈر یہ بتا رہے ہیں کہ عوام شاندار ترقیاتی کاموں اور متعدد عوامی فلاحی اسکیموں کے لیے مودی حکومت کی تعریف کر رہے ہیں۔انہوںنے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی کئی اسکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔