ریمل سے متاثرہ ریاستوں کو مرکز سے ہر ممکن مدد ملتی رہے گی: مودی

0
0

وزیراعظم نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف ریاستوں میں طوفان ریمل کے اثرات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح یہاں اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مختلف ریاستوں میں طوفان ریمل کے اثرات کا جائزہ لیا اور کہا کہ مرکزی حکومت متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔
میٹنگ میں حکام نے ان ریاستوں پر طوفان کے اثرات کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔ میزورم، آسام، منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کو بتایا کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق متاثرہ ریاستوں میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان ٹیموں نے ایئر لفٹنگ اور سڑکوں سے انخلاء کے آپریشن کیے ہیں۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزارت داخلہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت طوفان سے متاثرہ ریاست کو مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو صورتحال کی نگرانی اور معمول کی بحالی کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے معاملے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی۔
میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہوم سکریٹری، ارتھ سائنسز کی وزارت سکریٹری، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور این ڈی ایم اے کے ممبر سکریٹری کے علاوہ وزیر اعظم کے دفتر اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا