کہا98.10 فیصد کے آپریٹنگ تناسب کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کل آمدنی 2,40,177 کروڑ حاصل کی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍راجیہ سبھا کو بتایا گیا کہ کووڈ۔19 کے بعد، ریلوے نے 2022-23 میں 98.10 فیصد کے آپریٹنگ تناسب کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کل آمدنی 2,40,177 کروڑ حاصل کی۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو ایوان کو بتایا کہ ریلوے نے 2022-23میں 100 روپے کمانے کے لیے 98.10 روپے خرچ کیے ہیں۔وشنو کا جواب آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا رکن جواہر سرکار کے ایک سوال کے جواب میں آیا، جنہوںنے پوچھا، ’’کیا ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی( نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی ریلوے کی مالیات میں کمی آئی ہے۔ سرکار نے وزیر سے پچھلے پانچ سالوں میں ریلوے کا سال وار آپریٹنگ تناسب فراہم کرنے کو کہا اور کیا ریلوے نے 2021-22میں 100 روپے کمانے کے لیے 107 روپے خرچ کیے؟’’کیا یہ حقیقت ہے کہ اگر اکائونٹنگ ایڈجسٹمنٹ جیسے اگلے مالی سال کے لیے ایڈوانس کو رسیدوں کے طور پر غور کیا جائے تو یہ تناسب 19-2018 سے 100 فیصد سے اوپر رہا ہے۔راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے بھی پوچھا۔جواب میں، ویشنو نے کہا کہ سی اے جی نے اپنی 2023 کی رپورٹ 13 میں مارچ 2022 کے آخر تک ریلوے کے مالیات کا جائزہ لیا اور اپنی سفارشات پیش کیں۔’’22-2021 میں بھی کووڈ-19 کی وجہ سے آنے والے خلل سے ریلوے کے آپریشنز بری طرح متاثر ہوتے رہے۔ اس کے باوجود ریلوے نے 1,91,367 کروڑ کی کل رسیدیں حاصل کیں۔ کووڈ-19 کے بعد کی مدت میں، ریلوے نے 2,40,177 کروڑ کی اب تک کی سب سے زیادہ کل آمدنی حاصل کی۔وزیر کے ذریعہ فراہم کردہ پانچ سالہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ریلوے نے 100 روپے کمانے کے لیے 2018-19 میں 97.30 روپے، 2019-2020 میں 98.36 روپے، اور 2020-2021 میں 97.45 روپے خرچ کیے ہیں۔