ریلوے ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس ملے گا

0
0

نئی دہلی، // حکومت نے ریلوے کے 11 لاکھ سے زیادہ ملازمین کو 78 دن کی تنخواہ کے برابر پیداوار پر مبنی بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی ایک میٹنگ میں نے بدھ کو یہاں یہ فیصلہ کیا گیا اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریلوے کے تمام اہل نان گزیٹیڈ ملازمین، یعنی ٹریک مینٹینرز، لوکو پائلٹ، ٹرین منیجر (گارڈ) کو مالی سال کے لیے 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (PLB) دیا جائے گا۔ مالی سال 2022-23 کے لئے یہ منظوری دی گئی ہے۔ ریلوے کے 11 لاکھ 7 ہزار 346 ملازمین بشمول اسٹیشن ماسٹرز، سپروائزر، ٹیکنیشن، ٹیکنیشن اسسٹنٹ، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور گروپ ‘سی’ کے دیگر ملازمین (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف اہلکاروں کے علاوہ) اس سے مستفید ہوں گے۔

ریلوے ملازمین کی اس بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 1968.87 کروڑ روپے کے بونس کی ادائیگی کو منظوری دی ہے۔ سال 2022-2023 میں ریلوے 1509 ملین ٹن کا ریکارڈ مال ڈھلائی کا کام کیا اور تقریباً 6.5 بلین مسافروں کی نقل و حمل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا