ریلوے مسافروں کے وقار کو کچل رہی ہے: پرینکا

0
0

نئی دہلی، // کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ تہواروں کا سیزن چل رہا ہے اور مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے ریل کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور حکومت دکھاوے کے لئے منتخب اسٹیشنوں کی خوبصورت تصاویر پیش کرکے مسافروں کے وقار کو تباہ کررہی ہے۔

آج یہاں جاری ایک بیان میں محترمہ واڈرا نے کہا، "حکومت نے لالچ، پیسے اور تشہیر کے کھیل میں دیکھتے دیکھتے ہندوستانی ریلوے کو تباہ کر دیا ہے۔ من مانی کرایہ، ایک کے بعد ایک حادثات، تاخیر، اسٹیشنوں پر بھیڑ اور ناقابل تصور بدانتظامی۔ اس کے علاوہ ہر طرح کی لاپرواہی، بدانتظامی اور انارکی۔ تہواروں کا وقت چل رہا ہے۔ دیوالی ابھی گزری ہے اور چھٹھ پوجا چل رہی ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں اور گھروں سے لوٹ رہے ہیں، لیکن ریلوے انہیں جان مال کا یقین بھی نہیں دے پارہی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ کرایوں اور اسپیشل ٹرینوں کے نام پر مسافروں کو لوٹا جا رہا ہے، لوگ کھڑکیوں سے ٹرین میں داخل ہو رہے ہیں اور سامان کی طرح بوگیوں میں ٹھونسے جا رہے ہیں، سفر کے عوض میں شہریوں کی عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف بھاری رقم خرچ کر کے منتخب اسٹیشنوں کی عمارتوں کے فیس لفٹ اور کچھ نئی ٹرینوں کی اتنی بڑی تشہیر کی جا رہی ہے کہ جیسے ہندوستانی ریلوے کسی جادو سے بدل گئی ہو۔ کھوکھلی تشہیر کا ایسا شور ملک کی تاریخ میں کم ہی ملتا ہے۔ یہ ہندوستان کی نہیں، لالچ اور پیسے کی وندنا ہے، جس کے شور میں لاکھوں ہندوستانی شہریوں کی ٹرین کے سفر کے دوران حالت زار، چیخ وپکار دب کر رہ جاتی ہے۔”

محترمہ واڈرا نے کہا، "طاقت یہ دیکھنا یا سننا نہیں چاہتی، میڈیا یہ دکھانا یا بتانا نہیں چاہتا۔ ایسی جھوٹی، فرضی، اوپر سے تھوپی گئی تہوار نما خبروں، تصویروں اور ویڈیو سے ایک فرضی ‘امرت کال’ کی وندنا کی جا رہی ہے۔ وزیر ریلوے صاحب! امرت کال کی وندنا کیجئے لیکن اسے امیروں کا جملہ مت بنایئے۔ کسان، مزدور، خواتین، بچے اورملک کے وسیع متوسط ​​طبقے کو پورے احترام، اعتماد اور حفاظت کے ساتھ ٹرینوں میں سوار کریں۔ انڈین ریلوے اسی عام آدمی کا خزانہ ہے، یہی اصل بھارت وندنا ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا