وائناڈ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ریلائنس فاﺅنڈیشن پرعزم ہے: نیتا امبانی
لازوال ڈیسک
وائناڈریلائنس فاﺅنڈیشن کیرالہ کے وایناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ ریلائنس فاﺅنڈیشن نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس سانحے کا سامنا کرنے والے لوگوں کو طویل مدتی ریلیف فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فاﺅنڈیشن متاثرین کو فوری امداد کے لیے اشیائے خوردونوش، پھل، دودھ، خشک راشن، کچن کے برتن، پینے کا پانی، بنیادی حفظان صحت کی اشیائ، خیمے، بستر، سولر لالٹین اور ٹارچ فراہم کر رہی ہے۔
متاثرہ خاندانوں کو بیج، چارہ، آلات اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی زندگیاں دوبارہ پٹری پر آسکیں۔ ریلائنس فاﺅنڈیشن بچوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کتابوں اور کھیلوں کے سامان سمیت تعلیمی مدد فراہم کرے گی۔ ریلائنس جیو نے بچاﺅ کارکنوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کے ہموار کام کے لیے خصوصی ٹاور نصب کیے ہیں تاکہ مواصلات کو بہتر بنایا جا سکے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ہموار کیا جا سکے۔ فاﺅنڈیشن نفسیاتی سماجی صدمے سے متاثرہ افراد کو ماہرانہ مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔
کیرالہ میں اس افسوسناک واقعے پر، ریلائنس فاو?نڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، نیتا امبانی نے کہا ”ہمیں وایناڈ کے لوگوں کے مصائب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے بڑے نقصان سے دکھ ہوا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں ہم تعزیت کرتے ہیں۔ ہر متاثرہ شخص اور خاندان کے ساتھ ہم اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔کمپنی کے بیان کے مطابق ریلائنس فاو?نڈیشن کی ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ ریاستی حکام اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے۔ ہر کارروائی ریاست اور دیگر آفات سے نمٹنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ مدد بروقت پہنچ سکے۔ ریلائنس فاﺅنڈیشن طویل مدت میں وایناڈ کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔