ریلائنس فائونڈیشن نے 2لاکھ تک کے اسکالر شپ کیلئے5ہزار انڈ ر گریجویٹ طلبا ء کے ناموں کا اعلان کیا

0
0

5,500سے زیادہ تعلیمی اداروں کے 58,000 سے زیادہ طلباء نے درخواستیں درج کرائی تھیں
لازوال ڈیسک
ممبئی؍؍ریلائنس فائونڈیشن انڈر گریجویٹ سکالر شپ 2023-24 کے نتائج اعلان کردیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں پانچ ہزار طلبا کو اسکالر شپ کیلئے منتخب گیا ہے۔ اعلی تعلیمی کے شعبہ میں یہ بھارت کے سب سے بڑی اور مربوط سکالر شپس میں سے ایک ہے۔ اسکالر شپ میں طلباء کو 2لاکھ روپے تک کی گرانٹ کے ساتھ ،سابقہ طالب علموں کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے۔ بھارت کے 35 پردیشوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 5,500سے زیادہ تعلیمی اداروں کے 58,000 سے زیاہ بچوں نے اسکالر شپ کیلئے درخواست دی تھی۔ ان میں سے 5000 طالب علموںکا انتخاب ایک منظم اور جامع سلسلے کے ذریعہ کیا گیا۔
ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اور 12ویں کلاس میں طلباء کی کارکردگی کو اس کی بنیاد بنائی گئی۔ منتخب طالب علموں میںسے 75فیصد کی سالانہ گھریلو آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے۔ طالب علم اپنی درخواست کا نتیجہ www.reliancefoundation.org سے جان سکتے ہیں۔ریلائنس فائونڈیشن انڈ ر گریجویٹ سکالر شپ کا مقصد ایسے طلبا ء کی مدد کرنا ہے جو خود کو اور اپنی کمیونٹی کو اوپر اٹھانے کیساتھ ساتھ ملک کی سماجی اقتصادی ترقی میں تعاون کر سکیں۔ قابلیت اور وسائل کی دستیابی ( میرٹ کم مینس) کی بنیاد پر طالب علموں کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی بوجھ سے اپنی گریجویشن کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ تعلیم، ایکسی لینس اور اختراع کے اپنے جامع نظریہ کی بنیاد پر، ریلائنس فائونڈیشن یہ یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے کہ’ میرٹ کم مینس‘ طریقے کا استعمال کر گریجویٹ طالب علموں کے ایک مضبوط اور متنوع گروپ کا انتخاب ہو، نوجوانوں کی صلاحیت اجاگر ہو اور ملک نئی بلندیوں کو چھوئے۔
اب تک ریلائنس نے 23,136 سکالر شپس فراہم کی ہیں جن میں 48فیصد لڑکیاں ہیں اور 3,001 دویانگ طالب علم ہیں۔اس سال کے گروپ میں کامرس، آرٹ، بزنس منیجمنٹ، کمپیوٹر ایپلی کیشن، سائنس، میڈیکل، قانون، تعلیم، مہمان نوازی، آرکیٹکٹ، انجینئرنگ ،ٹکنالوجی اور دیگر گریجویٹ ڈگریوں سمیت سبھی موضوعات کے طالب علم شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا