ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنرIکی قیادت میں پونچھ میں آﺅٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ای پی ایف او جموں و کشمیر اور لداخ کے ذریعہ ضلع انتظامیہ پونچھ کے تعاون سے تمام سرکاری افسران کے ساتھ ایک آو¿ٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پررضوان الدین ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنرI اور راج شیکھرایس ایس ایس اے ،ای پی ایف او علاقائی دفتر، جموں نے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ، 1952 کے اطلاق کے بارے میں افسران سے تبادلہ خیال کیا۔وہیں ملازمین کی پنشن سکیم 1995 اور EDLIاسکیم پر خصوصی زور دیا گیا۔دریں اثناءکمشنر نے تمام محکموں کو مذکورہ اسکیموں کے فوائد کو مختلف سرکاری محکموں کے تحت براہ راست یا بالواسطہ طور پر کام کرنے والے تمام کنٹریکٹ اور آو¿ٹ سورس ملازمین تک پہنچانے کا مشورہ دیا۔انہو ں نے مزیدکہاکہمحکموں کے تحت کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں کو ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت رجسٹر کیا جانا چاہیے۔وہیںرضوان الدین نے ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ، 1952 کی 3 اسکیموں اور فوائد کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ملازم ای پی ایف کا رکن بنتا ہے تو رکن کو خود بخود پنشن اسکیم 1995 اور ایڈلی اسکیم 1976 کی رکنیت مل جاتی ہے۔ اگر کوئی رکن سروس کے دوران فوت ہوجاتا ہے۔ نامزد/بیوہ/ کو 25سال کی عمر تک کے 2بچوں کے ساتھ پنشن لائف ملے گی خواہ ان کے مارشل اسٹیٹس ہوں اور نامزد کو زیادہ سے زیادہ 50ہزار روپے کا فائدہ ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا