ریاسی کے بھبر برہمنہ میں طلباء کا زور دار احتجاجی مظاہرہ

0
0

کہا گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وقت پر اسکولوں میں نہیں پہنچ پاتے
منی بس یونین ریاسی نے کانجلی تا ریاسی کیلئے جاری کیا ٹائم ٹیبل، دن بھر چلیں گی گاڑیاں
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی بھبر برمنہ پنچایت میں منی گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بالخصوص طلباء کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج یہاں بھبر برامنہ پنچائت کے مین چوک پر طلباء نے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے یہ طلبہ علاقہ جات میں گاڑیوں کا مطالبہ کر رہے تھے جہاں مظاہرین نے کہا کہ علاقہ جات میں منی گاڑیاں نہ ہونے کی وجہ سے وہ وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے۔ یاد رہے چند روز قبل کئی علاقہ جات کے ایک مشترکہ وفد نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان علاقہ جات میں گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ مقامی عوام اور طلبائ￿ ہم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دریں اثناء انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد بھی گاڑیوں کا اہتمام نہیں کیا۔ بعد ازاں طلباء نے بھبر برہمنہ مین چوک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں منی بس یونین نے ایک ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کنجالی تا ریاسی دن بھر گاڑیاں دستیاب رہیں گی۔ تاہم منی بس یونین کی جانب سے ایک حکم نامہ بھی نکالا گیا ہے جس میں کئی گاڑیاں کنجالی تا ریاسی میں بروقت طلباء کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں مقامی عوام اور طلباء نے منی بس یونین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا