موت کو کھلے عام دعوت ، محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے عوام پریشان
شاہ نواز
ریاسی؍؍ضلع ریاسی کے بلاک تھرو درماڑی کی پنچایت کھنٹی میں محکمہ بجلی سبز درختوں سے تاریں لگا کر مقامی لوگوں کوکھلے عام موت کی دعوت دے رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اْن کی پنچایت میں محکمہ بجلی صارفین کوایسی بجلی فراہم کرتا ہے جو نہ کے برابر ہوتی ہے اور دوسری جانب محکمہ سبز درختوں کے ساتھ تاریں لٹکا کھلے عام موت کا دعوت نامہ پیش کررہا ہے جس سے عام عوام پریشان ہے۔
اس حوالے سے کھنٹی کے مقامی رہائشی و صحافی طالب حسین نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی تو فراہمی کی جارہی ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ بجلی کے بلب کے ساتھ اْنہیں دیا یا مومبتی ضرور جلانی پڑتی ہے کیونکہ مومبتی کی روشنی سے کم بجلی کے بلب کی روشنی ہوتی ہے۔کھنٹی کے مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے عہداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اْنہیں بہتر بجلی سپلائی فراہمی کریں اور وہاں بجلی کی ترسیلی لائینو کو جلد از جلد بہتر کیا جائے تاکہ کسی کی قیمتی جان ضائع نہ ہو۔