ریاسی کی پنچایت ملی کوٹ کے واڑنمبر 8کے کئی گھر بجلی سپلائی سے محروم

0
0

شاہ نواز
مہور؍؍ضلع ریاسی کے بلاک چسانہ کی پنچایت ملی کوٹ واڑنمبر 8 بھالن محلہ کے 7 گھر بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔اس سلسلے میںمقامی شخص ملاپ سنگھ نے بتایا کہ دیگر تمام علاقے میں بجلی ہے لیکن واڑنمبر 8 کے ہمارے صرف 7 گھر بد قسمتی سے بجلی سپلائی سے محروم ہے۔ ملاپ سنگھ نے مہور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بلاک چسانہ کی پنچایت ملی کوٹ کے واڑنمبر 8 کے بجلی سپلائی سے محروم گھروں کو بجلی سپلائی فراہم کریںتاکہ وہ بھی وہ بھی اس جدید دور میں اپنے گھروں کو روشن دیکھ پائیں گے اور اْن کے بچے بھی رات کے وقت میں بڑھائی کر پائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا