ریاسی میں پاکستانی دہشت گردوں نے یاترا گاڑی پر حملہ کیا :رویندر رینا

0
0

کہابزدل پاکستانی دہشت گرد پیرا ملٹری فورسز، فوج اور جموں وکشمیر پولیس کا مقابلہ نہیں کرسکتے
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ ریاسی کے شیو کھوری علاقے میں پاکستانی دہشت گردوں نے گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملوثین کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے کہاکہ ریاسی کے شیو کھوڑی علاقے میں پاکستانی دہشت گردوں نے یاترا گاڑی پر حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بزدل پاکستانی دہشت گرد پیرا ملٹری فورسز، فوج اور جموں وکشمیر پولیس کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور وہ اب عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
رویندر رینا نے کہا :حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے اور انہیں بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔‘ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔بتادیں کہ ریاسی کے شیو کھوری علاقے میں ملی ٹینٹوں نے یاترا گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ یاتری جاں بحق جبکہ 33دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا