ریاسی میں المناک سڑک حادثہ، نابالغ سمیت والدین جاں بحق

0
0

شاہ نواز سید زاہد
ریاسی جموں صوبے کے ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ میں میں زیرو موڑ کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ ہلاک ہوگئی ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک بولیرو گاڑی چسانہ سے تولی کی طرف جا رہی تھی ،وہیںچسانہ کے زیرو موڑ مقام پر گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نابالغ لڑکی اور اس کے والدین سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ سڑک حادثے کے فورا ًبعد مقامی لوگوں ،جموں کشمیر پولیس نے امدادی کاروائی شروع کی ۔یاد رہے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت زاہد احمد ولد عبدالکریم عمر 27 سال ،سارہ اختر زوجہزاہد احمد عمر 26 سال اور ان کی تین ماہ کی بیٹی کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں حادثے میںشدید زخمی کی شناخت عرفان احمد ولد عبدالرشید عمر 22 سال کے طور پر طور پر ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا