ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی اور بھاجپا ذمہ دار:سروڑی سرتھل میں کیا دورہ/کہا عوامی مشکلات اور مسائل کا ازالہ میری ترجیح پر ہے

0
0

 

لازوال ڈیسک
کشتواڑجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں کشتواڑ کے سرتھل علاقہ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیے کہا کہ کہا عوامی مشکلات اور مسائل کا ازالہ میری ترجیح پر ہے اور دیہی ڈھانچے کو اپگریڈ کرنے کیلئے پروجیکٹوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس دوران سروڑی نے یہاں موہرواڑی، لڈاسا، بھاگرہ، ڈنڈسا بستی، نارور اور سرتھل میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر گناہ کیا ہے اور اس دوران اتحاد نے کئی نعرے دئے لیکن آخر میں تمام وعدوں اور نعروں کو کوڑے دان میں پھینک دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے جموں کو تباہ کیا اور پی ڈی پی نے کشمیر کو تباہ کیا اور ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے دونوں جماعتیں ذمہ دار ہیں۔موصوف نے کہا کہ کانگریس امن اور ترقی کیلئے کام کرے گی ۔سروڑی نے کہا کہ عوامی مسائل اور مشکلات ان کی ترجیح پر ہیںاور میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عوامی مسائل کا ازالہ ان کے گھر پر ہی جلد ہوگا ۔اس دوران عوام نے کئی مطالبات ان کے سامنے رکھے جن میں پانی، سڑک،منواصلاتی نظام اور بجلی سر فہرست رہے ۔وہیں انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں سروڑی نے مدرسہ بھاگارا کی سال؛انہ تقریب میں شرکت کی اور بعد ازان ان کی رہائش پر کئی کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاماجن کا موصوف نے پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کی امید جتائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا