جموں و کشمیر بینک بدستور RBIکا ایجنٹ مقرر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر بینک کے تعلق سے تمام طرح کے عوامی خدشات کو نکارتے ہوئے ملکی بینکنگ نظام کے ضابطہ کار بھارتیہ ریزور بینک (RBI) نے جموں و کشمیر بینک کو جموں کشمیر اور لداخ جیسے دو خطوں کو 31اکتوبر سے مرکز کے زیر انتظام آنے کے بعدبھی بدستور RBIکا ایجنٹ مقرر کیا ہے۔اس پورے خطے میں گزشتہ آٹھ دہائیوں سے جاری جموں و کشمیر بینک کی خدمات اور اسکے تابندہ کردار کوتسلیم کرتے ہوئے بھارتیہ ریزور بینک نے جموں و کشمیر بینک کے نام ایک تازہ ترسیل میں اس بات کو جتلایا ہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت جب 31اکتوبر سے ریاست جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں منقسم ہو جائے گی اورتنظیم نو سے متعلق تمام امورات کا اطلاق قانون 2019کے دفعہ 34کے تحت ہوگا تو جے اینڈ کے بینک بدستور سینٹرل بینک کیلئے ان دو منقسم خطوں کیلئے تمام طرح کے امورات انجام دیگا اور اس کی نمائندگی کرتا رہیگا جو یہ تنظیم نو سے پہلے RBIکیلئے انجام دیتا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتیہ ریزور بینک کے ساتھ ایسا آخری اگریمنٹ 22دسمبر2010کو طے پایا تھا جس کے تحت غیر منقسم ریاست جموں و کشمیر کیلئے یہ بینک ریاستی حکومت کے پی ڈی ڈی، پی ایچ ای، کومرشل ٹیکس، ایکسایّز ڈیپارٹمینٹوں میں کلیکشن اور دیگر حکومتی ادایّگی وغیرہ کیلئے RBIکا نمائندہ بینک تھا۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس نیے اقدام سے عوام کا اعتماد اور بڑھ جاے گا اور بینک کی طرف سے دیے گییے یقین دہانیوں کو تقویت ملے گی اور ساتھ ہی اس سے ریزرو بینک RBI کا جموں و کشمیر بینک کے اوپر اعتماد کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔