ریاست میں NHM ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے کا مطالبہ

0
0

ہماری سرکار آئی تو تمام مسائل حل ہونگے :پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ

لازوال ویب ڈیسک
چناب// پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ نے ہڑتال پربیٹھے این ایچ ایم ملازموں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ریاستی گورنرانتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ا این ایچ ایم کی مانگوں پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔اس دوران پارٹی نے سابق حکومتوں پر این ایچ ایم کے مسائل کو غیرسنجیدگی سے نہ لینے کاالزام عائد کیا۔یہاں جاری پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پورے سماج کیلئے تشویش کی بات ہے کہ ہم محکمہ صحت کے ملازم روڈوں اورگلیوں میں دھرنے اور ہڑتالوں پربیٹھ کریوم افسوس مناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ این ایچ ایم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اورنوجوانوں کیلئے ان کا احتجاج پر اترنا تشویشناک ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو این ایچ ایم کے ساتھ بات چیت کیلئے راستے کھولنے چاہئے تاکہ ہزاروں ملازموں کا مستقبل کو محفوظ بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ این ایچ ایم کی ہڑتال کابراہ راست اثر مریضوں پر پڑرہا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں کے ورکروں کی تنخواہیں واگذار نہ ہونے بالخصوص این ایچ ایم کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو نہ کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اُمید ظاہر کی کہ این ایچ ایم کے مسائل کاازالہ کیا جائے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹیوں پرلوٹ کر سماج میں اپنا رول ادا کرنے کے کام میں جٹ جائیں، انہوں نے کہا کہ پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ کی ریاست میں سرکار آتے ہی تمام مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش ہوگی، پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ نے زوردار مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ ریاست میں این ایچ ایم کے تمام تسلیم شدہ مطالبات کو بھی حل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا