’ریاستی وزیر اعلیٰ کو بھی قرار دادیں پیش کی لیکن کچھ نہ ہوا ‘

0
0

حکومت نچلے طبقہ کے لوگوں کو قانونی حقوق فراہم کرے:کنفیڈریشن
لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی ، ایس سی اور او بی سی جموں و کشمیر اکائی کے بینر تلے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ جموں وکشمیر کی عوام نے مخلوط حکومت کو عوامی کاموں کیلئے منتخب کیا تھا لیکن امتیازی اور انفرادی تعقب پر کام کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر آر کے کلسوترہ ریاستی صدر آل انڈیا کنفیڈریشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی قراردادیں ریاست کی وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئیں اور چیف سیکریٹری نے بھی سماجی انصاف کیلئے وعدہ کیا تھا لیکن کچھ نہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کو ختم کیا جا رہا ہے اور بھاجپا کی جانب سے کوئی بھی آفیشل بیان نہ آیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طبقہ کے ساتھ گزشتہ کچھ عرصہ سے ڈھائے جا رہے مظالم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ریزرویشن کا نفاذ بھی مکمل طور پر نہ ہوا ۔اس کے علاوہ عدالتوں میں ریزرویشن کے معاملات کا دفاع بھی صحیح طریقے سے نہ کیا گیا ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفرازی میں ریزرویشن، اسامیوں کی بھرتی، ڈیلی ویجر بھرتی میں حصہ، طبقہ کے طلاب کیلئے اسکالر شپ، ستائیس فیصد ریزرویشن او بی سی کیلئے ،بے گھروں کو گھر اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر محمد شفیع، اے سی بھگت، رنگیش چندر، شوکت گجر، موہندر کمار، اعظم میلو و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا