ریاستی درجے کی بحالی سورج کے مشرق سے طلوع کی طرح یقینی ہے: منوج سنہا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی اتنی ہی یقینی ہے جتنا سورج کا مشرق سے طلوع ہونا یقینی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے کسی سیاسی کوشش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Manoj_Sinha
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لوگوں سے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے یہاں تک جب وہ یوگا ڈے پر سری نگر آئے تو اس موقع پر بھی انہوں نے اس وعدے کو دہرایا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’جو وعدہ پارلیمنٹ میں کیا جاتا ہے وہ اتنا ہی یقینی ہوتا ہے جتنا مشرق سے سورج کا طلوع ہونا یقینی ہوتا ہے‘۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ ایسا ضرور ہوگا اور اس سلسلے میں کسی سیاسی کوشش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کسی کو اس میں کوشش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکار کی طرف سے جموں وکشمیر کی ترقی اور شانتی کے لئے ضرور کام کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں کو بے تاب نہیں ہونا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’میں چار برسوں سے یہ بات دہرا رہا ہوں کہ بے گناہ کو چھیڑو مت گناہگار کو چھوڑو مت، جو دہشت گردوں کو پناہ دے گا اس کا گھر زمین بوس کیا جائے گا اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا: ’جو لوگ کہتے ہیں کہ نا انصافی ہو رہی ہے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہی انصاف ہے‘۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا