ریاستی اراضی کی بازیابی پر وزیر داخلہ امیت شاہ کی مداخلت طلب

0
0

جموں و کشمیر حکومت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، کسانوں اور پسماندہ لوگوں کے حق میں زمین ریگولرائز کی جائے: امیت کپور
شاہ نواز/محمداعظم

جموں؍؍عام آدمی پارٹی کے جموں ریاست کے نائب صدر امیت کپور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر حکومت کے لوگوں سے ریاست کی زمین واپس لینے کی ہدایت میں مداخلت کریں۔جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیت کپور نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس رہائشی مکانات اور رہائشی مقاصد کے لیے چھوٹے پلاٹ ہیں اور ان کے پاس قابل کاشت سرکاری اراضی ہے ,انہیں بے گھر نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ان کی زمین حکومت کو لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ افراد اور غریب مالی پس منظر والے افراد کا انحصار ریاست کی زمین پر ہے اور ان کا ذریعہ معاش پوری طرح سے اس زمین پر منحصر ہے جس پر وہ کئی دہائیوں سے قابض ہیں۔ امیت کپور نے کہا کہ اگر کسانوں اور سماج کے غریب طبقات، جن کی ریاستی زمین پر رہائش ہے، سے ریاستی اراضی کی واپسی کو روکا نہیں گیا تو اس سے جموں و کشمیر میں بحران پیدا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسانوں سے زرعی اراضی واپس لینے سے جموں و کشمیر میں اناج کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان، ان کے مویشی اور پسماندہ لوگ زمین پر انحصار کرتے ہیں اس لیے جموں و کشمیر حکومت کے فیصلے پر انسانی بنیادوں پر نظر ثانی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی واپسی سے سینکڑوں لوگ اچانک بے گھر اور بے زمین ہو جائیں گے اور اس سے جموں و کشمیر کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کے نتیجے میں جموں و کشمیر اور سماج کے پسماندہ طبقات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔امیت کپور نے کہا کہ حکومت کو سماج کے پسماندہ طبقات کے لیے زمین یعنی زراعت، چھوٹے رہائشی مکانات اور تجارتی زمین کی درجہ بندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی جس میں چھوٹے مکانات اور زرعی اراضی ہے اسے ریگولرائز کیا جائے جبکہ حکومت اپنی مرضی کے مطابق کمرشل اراضی کو دیکھ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ریاستی اراضی جو میونسپل حدود سے باہر ہے اس کے ساتھ ایسا سخت سلوک نہیں کیا جانا چاہئے اور اس سے لوگوں میں بیگانگی کا احساس پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر میں کسانوں اور سماج کے پسماندہ طبقات کے حق میں چھوٹے مکانات کو باقاعدہ بنائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا