رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا معیادبند ترقیوں کی منظوری پرسیکریٹری تعلیم کے تئیں اظہار تشکر

0
0

اساتذہ کے دیگر التواء میں پڑے جائز مطالبات کو حل کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے ٹیچرز گریڈ دوم کے لئے التوا میں پڑی ٹائم باونڈ پروموشن کو منظوری دینے پر محکمہ تعلیم کے سیکرٹری ہردیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اساتذہ کے دیگر جائز مطالبات کو بھی فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق فورم کے ریاستی چیئرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ گونر انتظامیہ کی طرف سے دسمبر 2018 میں تواریخی سیک فیصلے میں ریاست کے چالیس ہزار کے قریب اساتذہ کو ٹیچر گریڈ دوم اور سوم میں زم کرنے کے باوجود ناظم تعلیم کشمیر کے دفتر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اساتذہ کی ٹائم باونڈ پرموشنز کو روک دیا گیا تھا۔انہوں نے حال ہی میں سیکریٹری پردیش کمار کی طرف سے اس معاملے میں منظوری دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فورم چیئرمین نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے اساتذہ برداری کو یقین ہے کہ پرنسپل سیکریٹری نوین کمار اور سیکریٹری ہردیش کمار کی سربراہی میں اساتذہ کے دیگر جائز مطالبات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے سیکریٹری تعلیم سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کے 134 کے قریب اور لیپ رہبر تعلیم اساتذہ گزشتہ ایک سال سے گریڈ دوم میں زم ہونے کے انتظار میں ہیں جبکہ جموں میں ناظم تعلیم نے یہ معاملہ پہلے ہی حل کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ باقی بچے رہبر تعلیم اساتذہ کو گریڈ دوم میں زم کر نے کے عمل میں تیزی لائی جائے جبکہ ایک سال سے بنا تنخواہ کے اساتذہ کے بقایاجات کو واگذار کرنے کے علاوہ بقایا ویری فیکشن کا معاملہ حل کرنے کی بھی اپیل کی ہے – انہوں نے محکمہ تعلیم کے ان اعلیٰ آفسران سے اگنو کی طرف سے نامعلوم وجوہات کہ بنا پر اساتذہ کے بی ایڈ سال دوم کے دو پرچوں کو کنسل کرنے پر اس میں ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا