ناظم تعلیم جموں کے دفتر میں بھی کی افسران سے ملاقات ، اساتذہ کے زیر التوا مسائل کو کیا اْجاگر
وژن ڈاکیومنٹ 2047 میں رہبرتعلیم اساتذہ کی حوالے سے درج غلط انفارمیشن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک وفد نے چند روز قبل سیول سیکریٹریٹ جموں میں محکمہ تعلیم اور محکمہ پلانگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ محکمہ کے افسران سے ملاقات کی تھی اور ان سے ویڑن ڈکومنٹ 2047 میں 36000 کے قریب رہبرتعلیم اساتذہ کو غیر تجربہ کار اور مستقبل کے لئے خطرہ قرار دینے پر اپنے اعتراضات پیش کر کے اس معاملے میں ازسر نو نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا-فورم وفد جس کی قیادت فورم کی سینئر نائب یرسن نینو لتا اور جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کر رہے تھے نے آفسران کو بتایا تھاکہ ویڑن ڈاکومنٹ میں واضح کردہ اعداد و شمار حقیقت سے بعید ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ نے سنن 2018 ئ میں اگنو یونیورسٹی سے ایک (ایم او یو )پر دستخط کرنے کے بعد تمام بنا بی ایڈ ڈگری اور ڈی ایڈ والے اساتذہ کا ا اندراج کرا نے کے بعد ان اساتذہ نے یہ ڈڈگریاں مکمل کی جبکہ بیشتر نے اس سے قبل ہی یہ ڈگریاں حاصل کی ہوئی تھی -اس سلسلے میں وفد نے ایک تحریری اعتراض پیش کرتے ہوئے اس ویڑن ڈاکومنٹ میں رہبر تعلیم اساتذہ کے حوالے سے درج غلط انفارمیشن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا – وفد نے یہ تحریری یاداشت محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری کے علاوہ محکمہ پلانگ ڈیولپمنٹ اوورمنیجمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری کے پاس بھی جمع کرائی تھی -اس سلسلے میں گذشتہ روز محکمہ پلانگ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے فورم کو ایک فون کال مو صول ہوئی جس میں یہ صاف طور پر یقین دہانی کرائی گئی کہ مستقبل میں اس پوا ئنٹ کو ویڑن ڈاکومنٹ سے ہٹایا جائے گا – اس سے قبل اس وفد نے ناظم تعلیم جموں کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آفسران سے ملاقات کی اور مختلف مسائل کو اجاگر کر کے انہیں حل کرانے پر زور دیا – پرنسل آفیسر نے اس موقع پر وفد کو بتایا کہ ٹیچر سے ماسٹر گریڈ پرموشن لسٹ لو دس دنوں کے اندر منظر عام پر لایا جائے گا اور اس ہر کالم آخری مراحل میں داخل ہوا ہے جبکہ دیگر مطالبات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی – وفد میں ان کے علاوہ فورم کے ترجمان اعلیٰ مظفر احمد، ایگزیکٹو ممبر احمد خان، ضلع جنرل سیکرٹری کشتواڑ شیخ مشرف، نائب زونل صدر بانہال سجاد حسین بہرو و دیگران شامل تھے -۔