رگھوور داس نے سریو رائے پر سبقت حاصل کی

0
0

رانچی،23دسمبر(یواین آئی)جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی حلقوں میں جاری ووٹوں کی گنتی کے دوران شروعاتی رجحان میں وزیراعلی اور بھائی جنتا پارٹی کے رگھوور داس بی جے پی سے گاغی امیدوار سریو سے 342ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق،ووٹوں کی شروعاتی گنتی میں بی جےپی کے مسٹر داس کو جہاں 4153ووٹ ملے ہیں وہیں مسٹر رائے نے 3811ووٹ حاصل کئے ہیں۔اس طرح مسٹر داس نے مسٹر رائے پر 352کی سبقت بنائی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2014کے اسمبلی الیکشن میں مسٹر داس نے اپنے نزدیکی حریف کانگریس کے آنند بہاری دوبے کو 70157ووٹوں کے فرق سے ہرا دیا تھا۔اس الیکشن میں مسٹر داس کو جہاں 103427ووٹ حاصل ہوئے تھے وہیں کانگریس کے مسٹر دوبے کو 33270ووٹ ملے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا