روہنگیا لوگ غیرقانونی طریقہ سے ہندستان میں رہ رہے ہیں

0
0

روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی قانون کے مطابق : رجیجو
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی کے میانمار دورہ کے درمیان داخلہ کے مرکزی وزیرمملکت کرن رجیجو نے آج کہاکہ مرکزی حکومت کی روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کی کارروائی قانون کے مطابق ہوگی۔مسٹر رجیجو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روہنگیا لوگ غیرقانونی طریقہ سے ہندستان میں رہ رہے ہیں۔ حکومت انہیں میانمار بھیجنے کی کارروائی کررہی ہے ۔ یہ کارروائی مکمل طورپر قانون کے مطابق ہے ۔روہنگیا مسلمانوں پر حکومت کی کارروائی کی کچھ بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے مذمت کرنے کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ ہندستان میں یہ غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔ خواہ وہ اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہوں یا نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ادارے پناہ گزینوں کے معاملہ پر ہندستان کو درس دینے کی کوسش نہ کریں۔ ہندستان جمہوری ملک ہے اور ہندستان نے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے ۔ حکومت ہند انہیں سمندر میں نہیں پھینک رہی ہے اور نہ ہی گولی ماررہی ہے ۔ انہیں واپس بھیجنے کا کام قانون کے مطابق کیا جارہا ہے ۔حکومت نے ملک میں غیرقانونی طریقہ سے موجود 40ہزار سے زائد روہنگیا لوگوں کو واپس ان کے ملک میانمار بھیجنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ مسٹر مودی کے آج سے شروع ہوئے میانمار دورہ کے دوران اس معاملے پر بات چیت ہونے کی امید ہے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا